Posts

Showing posts from January, 2020

Imaandari Ka Inaam

ایمانداری کا انعام سنہری مچھلی نے جانے سے پہلے اپنی گردن پانی سے باہر نکالی اور ہاشم سے بولی”اب میں جارہی ہوں ۔تم اپنی کشتی کی طرف دیکھو۔وہ سونے میں تبدیل ہو چکی ہے۔“  ہاشم تین روز سے گھر پر بیٹھا ٹھنڈے موسم کا انتظار کررہا تھا۔لیکن موسم ہے کہ گرم سے گرم ہوتا جارہا تھا۔جو کچھ جیب میں تھاگھر پر بیٹھ کر کھاپی لیا۔اب مجبوراً وہ جال اُٹھا کر دریا کنارے پہنچا۔اُس نے پورے دریا کا جائزہ لیا۔ ہوا تیز چلنے کی وجہ سے دریا میں عجیب وغریب شورمچاہوا تھا۔ہوا کی طاقت سے اُٹھنے والی لہریں ایک دوسرے سے مل کر دریا کے کنارے سے ٹکراتیں اور پھر واپس لوٹ جاتیں۔ہاشم کی ہمت تو جواب دے گئی تھی۔اس کے باوجود اُس نے اپنے آپ پر قابو پایا اور ہمت کرکے اپنی چھوٹی کشتی میں جال سمیت داخل ہو گیا۔پہلے تو اُس نے کشتی کی صفائی کی اور کشتی کو کھول کر دریا کے بہاؤ پر چھوڑ دیا۔ بیچ دریا میں پہنچ کر اُس نے جال کو سنبھالا اور کھلے دریا میں جال کو ڈال کر کشتی میں آرام سے بیٹھ گیا۔ لہریں زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی کو بُری طرح سے ہچکولے آرہے تھے۔ تھوڑی ہی دیر بعد جال میں تناؤ محسوس ہوا۔ہاشم نے س